رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: بم دھماکے میں دو پولیس اہل کار ہلاک


حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے جن میں چار عہدے دار شامل ہیں۔

ہفتے کے روز بم کو ناکارہ بنانے والے دو پولیس اہل کار اس وقت ہلاک ہوگئے جب وہ ایک ایسے مشکوک بم کو ناکارہ بنانے کی کوشش کررہے تھے جسے موبائل فون سے اڑایا جاناتھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے جن میں چار عہدے دار شامل ہیں۔

یہ دھماکہ شورش زدہ جنوبی صوبے نارا تھیوات کی ایک کھلی مارکیٹ میں ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سبزی فروش نے حکام کو ایک مشتبہ موٹرسائیکل کی موجودگی سے آگاہ کیا تھا جسے دونوجوان قریب ہی چھوڑ کرچلے گئے تھے۔ پولیس نے زیادہ تر لوگوں کو وہاں سے ہٹا دیاتھا۔ لیکن موٹر سائیکل میں چھپایا گیا بم اس وقت پھٹ گیا جب پولیس نے اسے ناکارہ بنانے کی کوشش کی۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ اسلامی شورش پسندوں نے تھائی لینڈ حکام کے خلاف اپنی کئی برسوں سے جاری مہم کے سلسلے میں سال نو پر تشدد کی دھمکی دی تھی۔

تھائی لینڈ کا مسلم اکثریتی جنوبی حصے میں 2004ء کے شروع میں اس کے بعد سے تشدد کے واقعات رونما ہورہے ہیں جب مسلمان عسکریت پسندوں نے اسلحہ کے ایک ڈپو پر حملہ کرکے وہاں سے 300 رائفلیں لوٹ لیں تھیں۔ اس کے بعد سے اب تک مسلمانوں اور بودھوں، دونوں فریقوں کے چارہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG