رسائی کے لنکس

تھائى لینڈ: وزیرِ اعظم نومبر میں الیکشن کرانے پر رضا مند


تھائى لینڈ: وزیرِ اعظم نومبر میں الیکشن کرانے پر رضا مند
تھائى لینڈ: وزیرِ اعظم نومبر میں الیکشن کرانے پر رضا مند

تھائى لینڈ کے وزیرِ اعظم ابھیشِٹ وِیجا جیوا نے پیش کش کی ہے کہ اگر بنکاک میں اندرونِ شہر سڑکوں پر قابض حکومت کے مخالف احتجاجی مظاہرین اُن کے مصالحت کے منصوبے کو قبول کرلیں تو وہ نومبر میں پارلیمانی انتخابات کرادیں گے۔

انہوں نے ٹیلی ویژن پر قوم سے ایک خطاب کے دوران، مقررہ وقت سے پہلے انتخابات کے لیے اُن مظاہرین کے مطالبے کے جواب میں یہ پیش کش کی ہے جو سُرخ پوش کہلاتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کے لیے نومبر کی تاریخ اس بات سے مشروط ہے کہ سُرخ پوش، اُن کے مصالحت کے منصوبے کی شرائط کو قبول کرلیں، جو فوری طور پر نہیں بتائى گئیں۔

پیر کے روز اس سے پہلے مسٹر ابھیشِٹ نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بحران کا جو حل تجویز کیا ہے ، اُس میں محض سیاست دانوں اور احتجاجی مظاہرین کے نقطہ نظر ہی کو نہیں بلکہ معاشرے کے تمام شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔

سرخ پوشوں کے مطالبات سے پیدا ہونے والے تعطّل کو ختم کرنے کے لیےمسٹر ابھیشُٹ پر اندرونِ ملک سخت دباؤ ہے۔ سُرخ پوشوں نے مارچ کے وسط سے بنکاک کے مرکز میں واقع سب سے اہم کاروباری علاقے پر قبضہ کیا ہوا ہے۔مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کم سے کم 27 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG