رسائی کے لنکس

کراچی : انسداد پولیو مہم کا تیسرا مرحلہ


انسداد پولیو مہم میں شریک پولیو رضاکاروں نے کراچی کی 24 یونین کونسلوں میں گھر گھر جاکر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے۔

کراچی شہر کی 24 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم کا تیسرا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔

شہر کی مختلف یونین کونسلز میں اتوار کو انسداد پولیو مہم چلائی گئی جس کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹر سائیکل چلانے پرمکمل پابندی عائد کی گئی تھی۔

انسداد پولیو مہم میں شریک پولیو رضاکاروں نے کراچی کی 24 یونین کونسلوں میں گھر گھر جاکر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے۔

اتوار کو چلائی جانے والی مہم کےدوران 5 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیاگیا تھا۔

مہم کے دوران سیکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے اور رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ دو سالہ بچی کے پولیو کا شکار ہونے کے بعد گزشتہ روز کراچی میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس سامنے آچکا ہے۔
XS
SM
MD
LG