رسائی کے لنکس

چین: آئل پائپ لائن میں دھماکہ، 35 افراد ہلاک


دھماکے کے وقت مزدور پائپ لائن کی مرمت میں مصروف تھے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں نزدیکی سڑکیں تباہ ہوگئیں اور گاڑیاں الٹ گئیں۔

چین میں ایک تیل پائپ لائن میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 160 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکہ ملک کے مشرقی ساحلی شہر کنگڈاؤ میں ہوا جہاں جمعے کی صبح تیل لے جانے والی سرکاری پائپ لائن میں شگاف ہوگیا تھا۔

دھماکے کے وقت مزدور پائپ لائن کی مرمت میں مصروف تھے۔ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کے نتیجے میں نزدیکی سڑکیں تباہ ہوگئیں اور گاڑیاں الٹ گئیں۔

دھماکے کے بعد شہر پر دھویں کے گہرے سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں اورجائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

چین کے صدر ژی جن پنگ کے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کریں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تاحال پائپ لائن میں پڑنے والے شگاف کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ چین میں صنعتوں میں حفاظتی انتظامات کا معیار خاصا کمزور ہے جس کے باعث حادثات کا پیش آنا معمول ہے۔
XS
SM
MD
LG