رسائی کے لنکس

عراق: خودکش بم حملے میں 35 افراد ہلاک درجنوں زخمی


عراقی عہدیداروں کے مطابق  جمعرات کی رات بلاد شہر کے قریب واقع سید محمد بن علی الہادی کے مزار کے قریب خود کش دھماکا  ہوا جب ایک شخص نے مزار کے بیر ونی دروازے کے قریب اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کر دیا۔

عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمالی میں واقعہ ایک مزار پر خودکش بمباروں کے حملے میں کم ازکم 35 افراد ہلاک، جب کہ 60 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

عراقی عہدیداروں کے مطابق جمعرات کی رات بلاد شہر کے قریب واقع سید محمد بن علی الہادی کے مزار کے بیرونی دروازے کے قریب ایک خودکش بمبار نے اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کر دیا۔ جس کے بعد کئی مسلح افراد نے زائرین پر فائرنگ شروع کر دی۔

حکام کے مطابق دو خودکش بمباروں نے مزار کے قریب ایک مارکیٹ میں دھماکا کیا جب کہ ایک خودکش بمبار کو محافظوں نے دھماکا کرنے سے قبل ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی ہے ۔

دوسری طرف اطلاعات کے مطابق عراقی وزیراعظم حید العبادی نے گزشتہ اتوار کو دارالحکومت میں ہوئے مہلک ترین بم حملے کے بعد بغداد کی سیکورٹی کے سربراہ کو برطرف کر دیا ہے۔

بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم 186 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن کی بہت سے ممالک کی طرف سے شدید مذمت کی گئی۔

دارالحکومت بغداد میں دھماکوں کے بعد عراق کے وزیرِ داخلہ محمد سالم الغبان مستعفی ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG