رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ کے سیاحتی علاقے میں دھماکے، چار افراد ہلاک


حکام نے ان حملوں کے محرکات اور ان میں ملوث افراد کو سامنے لانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

تھائی لینڈ کے جنوب میں سلسلہ وار بم دھماکوں میں کم از کم چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق یہ بم دھماکے سیاحتی مقام ہوا ہن میں جمعرات اور جمعہ کے درمیان 24 گھنٹوں میں ہوئے۔

حکام کے مطابق یہ بم دھماکے بے چینی اور انتشار پیدا کرنے کی کوشش تھے۔

ملک کے سربراہ پرائیوتھ چن اوچا نے کہا کہ ’’یہ بم دھماکے ایسے وقت کیوں ہوئے جب ملک استحکام کی جانب آگے بڑھ رہا ہے، (اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں) سیاحت اور معیشت بہتر ہو رہی ہے۔‘‘

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بم دھماکے مقامی طور پر نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں اور بظاہر ان کا تعلق دہشت گردی کی بین الاقوامی تنظمیوں سے نہیں لگتا۔

ہوا ہن میں تھائی لینڈ کے شاہی خاندان کا محل بھی واقع ہے اور یہاں دھماکا ملکہ کی چوراسویں سالگرہ کے موقع پر جبکہ بنکانگ کے ایک مقبرے پر ہوئے بم دھماکے کی پہلی برسی سے چند دن پہلا ہوا۔ اس واقعہ میں بیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

حکام نے ان حملوں کے محرکات اور ان میں ملوث افراد کو سامنے لانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

XS
SM
MD
LG