رسائی کے لنکس

کراچی: بم دھماکے میں تین افراد ہلاک


فائل

فائل

دھماکے کے مقام کے نزدیک ہی کراچی میں تعینات نیم فوجی دستے 'رینجرز' کا ایک مرکز بھی قائم ہے

کراچی کے علاقے لانڈھی میں جمعرات کی شب ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی ایسٹ عمران شوکت نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ دھماکہ لانڈھی کی اولڈ مظفر آباد کالونی میں ایک رکشے میں ہوا ۔

تاحال دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

خیال رہے کہ دھماکے کے مقام کے نزدیک ہی کراچی میں تعینات نیم فوجی دستے 'رینجرز' کا ایک مرکز بھی قائم ہے لیکن ایس ایس پی شوکت عمران کے مطابق بظاہر دھماکے کا نشانہ سیکیورٹی اہلکار نہیں تھے۔

دھماکے کے ہلاک شدگان اور چند زخمیوں کو شہر کے 'جناح اسپتال' منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتال کی ڈپٹی ڈائریکٹرسیمی جمالی نے دھماکے میں ہلاک ہونے والے تین افراد کی لاشیں اسپتال لائے جانے کی تصدیق کی ہے۔
XS
SM
MD
LG