رسائی کے لنکس

ورجینیا: ایک خاتون پولیس افسر ہلاک، دو زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کاؤنٹی پولیس نے اپنے فیس بک صفحے پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس افسر اشلے گویدن گولی لگنے شدید زخمی ہو گئی تاہم وہ جانبر نا ہو سکیں۔

امریکی ریاست ورجینیا میں ایک خاتون پولیس افسر اپنے فرائض کی انجام دہی کے پہلے ہی روز گولی لگنے سے موت کا شکار ہو گئیں۔ ہفتہ کو پیش آنے والے اس واقعے میں ان کے دیگر دو ساتھی اہلکار زخمی ہو ئے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار ایک جھگڑے کی اطلاع ملنے کے بعد ایک گھر پر پہنچے۔

واشنگٹن کے نواح میں واقع پرنس ولیم کاؤنٹی کے پولیس کے محکمے کے ترجمان سارجنٹ جوناتھن پیروک نے کہا ہے کہ پولیس افسروں کو ووڈ برج کے علاقے سے ایک گھریلو جھگڑے کی اطلاع ملی۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ جھگڑا پولیس اور مشتبہ شخص کے درمیان کیسے شروع ہوا تاہم انہوں نے کہا کہ مشتبہ شخص فوج کا اہلکار ہے تاہم وہ خود زخمی نہیں ہوا ہے۔

اس واقعہ میں زخمی ہونے والے دو دوسرے پولیس اہکاروں کی حالت کے متعلق تفصیل معلوم نہیں ہے۔

کاؤنٹی پولیس کے محکمے نے اپنے فیس بک صفحے پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس افسر اشلے گویدن گولی لگنے شدید زخمی ہو گئیں اور بعد ازاں جانبر نا ہو سکیں۔

پرنس ولیم کاؤنٹی کے بورڈ آف سپروائزرز کے سربراہ کورے اسٹیورٹ نے امریکی خبررساں ادارے' اے پی' کو ہفتے کی رات فون پر بتایا کہ گویدن چند سال پہلے بطور پولیس افسر کام کر چکی ہیں تاہم انہوں نے یہ نوکری چھوڑنے کے بعد دوبارہ پولیس فورس میں شمولیت اختیار کی۔

پرنس ولیم کاؤنٹی کے اٹارنی پال ابرت نے 'اے پی' کو بتایا کہ انہوں نے مشتبہ شخص کے خلاف قتل اور دیگر الزامات کے تحت کارروائی کے لیے کہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ اس واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

XS
SM
MD
LG