رسائی کے لنکس

ٹمبک ٹو: مسجد کے راستے میں بھگدڑ، 26 لوگ ہلاک


ٹمبک ٹو کی ایک تاریخی مسجد
ٹمبک ٹو کی ایک تاریخی مسجد

مالی کی ایک تاریخی مسجد کے قریب بھگدڑ مچ جانے کے نتیجے میں کم سے 26 لوگ ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

عہدے داروں اور عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ افریقی ملک مالی کے صحرائی شہر ٹِمبک ٹُو میں لوگوں کا ایک بہت بڑا ہجوم جمعے کی نماز کے لیے جِنگریبر مسجد نامی شہر کی جامع مسجد کی طرف جارہا تھا کہ اُسےراستے میں تعمیراتی کام کی وجہ سے سڑک بند ملی ۔

بھگدڑ اُس وقت شروع ہوئى جب بہت زیادہ لوگوں نے سڑک کے برابر ایک بہت تنگ گلی سے گزر کر آگے بڑھنے کی کوشش کی۔

اطلاعات کے مطابق ٹِمبک ٹو میں لوگوں کے غیر معمولی ہجوم کا سبب عید میلاد النّبی کا تہوار تھا، جسے مالی میں جوش و خوش سے منایا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG