رسائی کے لنکس

ٹائمزاسکوائر بم حملہ آور کےخلاف عمر قید سزا کا مطالبہ


ٹائمزاسکوائر بم حملہ آور کےخلاف عمر قید سزا کا مطالبہ
ٹائمزاسکوائر بم حملہ آور کےخلاف عمر قید سزا کا مطالبہ

امریکی وکلائےاستغاثہ کا کہنا ہےکہ وہ نیو یارک کےٹائمز اسکوائر کےکاربم حملے کی ناکام کوشش کرنے والےپاکستانی نژاد شخص کے لیےعمر قید کی سزا کی کوشش کر رہا ہے۔

بدھ کوپبلک کے لیے کھولی جانے والی عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ 30سالہ فیصل شہزاد نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ یکم مئی کو ٹائمز اسکوائر میں اُنھوں نے جو کار بم نصب کیا تھا اُن کا خیال تھا کہ اُس سے کم از کم 40افراد ہلاک ہوسکتے تھے۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ شہزاد نےاعتراف کیا تھا کہ اُنھوں نے دو ہفتے بعد دوسرا حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

بدھ کے روزوکلائے استغاثہ نے یہ بھی کہا کہ شہزاد نے انٹرنیٹ کے ذریعے ٹائمز اسکوائر کی تصاویر کا جائزہ لیا تھا تاکہ زیاد ہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جاسکے۔

شہزاد نےجون میں ہتھیار رکھنے اور دہشت گردی سے متعلق 10مختلف الزامات کا اقرارکیا تھا، جِس میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار کے استعمال کی کوشش کرنا شامل ہے۔ استغاثہ نے الزام لگایا ہے کہ اُنھوں نے بم بنانے کی تربیت پاکستانی طالبان سے حاصل کی تھی اور حملے میں استعمال کے لیے 12000ڈالر کی رقم وصول کی تھی۔

شہزاد کو بم دھماکہ کرنے کی ناکام کوشش کے بعد اُس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب قانون نافذ کرنے والے ایجنٹوں نے اُنھیں اُس کار سے منسلک کیا جو ٹائمز اسکوائر میں پارک کی گئی تھی۔ حکام نے اُنھیں ڈھونڈ کر اُس وقت طیارے سے اتار کر حراست میں لے لیا جب وہ نیو یارک سے دوبئی کےلیے روانہ ہونے والے تھے۔


XS
SM
MD
LG