رسائی کے لنکس

ٹام مالینوسکی کا دورہٴجنوبی ایشیا، انسانی حقوق کا جائزہ


پاکستان میں مالینوسکی نے حکومتی اور فوجی اہل کاروں سے ملاقات کی جس دوران انسانی حقوق، قانون کی حکمرانی اور میڈیا کے تحفظ کے علاوہ سلامتی کے امور پر بات چیت کی

امریکی معاون وزیر برائے جمہوریت، انسانی حقوق اور محنت، ٹام مالینوسکی نے دو سے 10 اپریل تک سری لنکا، پاکستان اور افغانستان کا دورہ کیا۔

پاکستان میں مالینوسکی نے حکومتی اور فوجی اہل کاروں سے ملاقات کی جس دوران انسانی حقوق، قانون کی حکمرانی اور میڈیا کے تحفظ کے علاوہ سلامتی کے امور پر بات چیت کی۔

ساتھ ہی، اُن کی ملاقات انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے ماہرین، متمدن معاشرے کے قائدین، صحافیوں اور میڈیا کے نمائندگان سے ہوئی۔

دورہٴافغانستان کے دوران، وہ سرکاری حکام اور سول سوسائٹی کے نمائندگان سے ملے، جب انسانی حقوق کے شعبے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کا احاطہ کیا گیا، خصوصی طور پر خواتین کے حقوق، جمہوریت، احتساب کی بنیاد پر حق حکمرانی اور سلامتی کے اداروں سے گفتگو ہوئی، جب کہ صحافیوں اور میڈیا سے وابستہ افراد کے تحفظ اور سلامتی پر بات ہوئی۔

اس سے قبل، دورہٴسری لنکا کے دوران، وہ اعلیٰ سرکاری نمائندوں سے ملے۔

اِن ملاقاتوں میں انسانی حقوق اور جمہوریت کو مضبوط بنانے، شفافیت، اور احتساب سے متعلق گفتگو ہوئی۔ اُنھوں نے حقوق انسانی، مذہبی اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندگان سے بھی بات چیت کی۔

XS
SM
MD
LG