رسائی کے لنکس

ٹونگا: چار افرادکو کشتی کے مہلک حادثے کا مجرم قرار دے دیاگیا


ٹونگا: چار افرادکو کشتی کے مہلک حادثے کا مجرم قرار دے دیاگیا
ٹونگا: چار افرادکو کشتی کے مہلک حادثے کا مجرم قرار دے دیاگیا

ٹونگا کی عدالت عظمیٰ نے 2009ء میں ایک مسافر بردار کشتی ڈوبنے کے ہلاکت خیز حادثے میں ملوث چار افراد کو بلا ارادہ لوگوں کو ہلاک کرنے سمیت 30 جرائم کا مرتکب قرار دیا ہے۔

دو روز تک غوروفکر کے بعد سات رکنی عدالت نے جمعہ کو چاروں ملزمان کو مجرم قرار دیا جن میں ’پرنس عیشیکا‘ نامی کشتی کے کپتان، اُن کے نائب، کمپنی کے ڈائریکٹر اور وزارت مواصلات کے سابق ڈائریکٹر شامل ہیں۔

چاروں مجرمان کے لیے سزاؤں کا تعین پیر کو عدالتی سماعت میں کیا جائے گا۔ اُنھیں زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے، اور وہ سزاؤں کے اعلان تک حراست میں ہی رہیں گے۔

اگست 2009ء میں پیش آنے والے حادثے میں 95 افراد ہلاک ہو گئے تھے تاہم ان میں سے صرف دو کی لاشیں ملی تھیں۔ حکام کے مطابق لاپتا افراد میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی جو حادثے کے وقت کمروں میں سو رہے تھے اور کشتی ڈوبنے کے بعد باہر نہیں نکل سکے۔

XS
SM
MD
LG