رسائی کے لنکس

چین: طوفان بادو باراں سے 33 افراد ہلاک


چین: طوفان بادو باراں سے 33 افراد ہلاک

چین: طوفان بادو باراں سے 33 افراد ہلاک

چینی حکام نےکہا ہے کہ جنوب مغربی چین کے کئی حصوں میں تارنیڈو سمیت طوفانوں کے ایک سلسلے نے تباہی مچادی ، جس سے کم ازکم 33 افراد ہلاک اور ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا ۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ طوفان چونگ شینگ اور قریبی صوبے ہنان میں بدھ کی رات ٹکرانا شروع ہوئے اور یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہا۔ کم ازکم 200 افراد زخمی ہوئے ۔

چین کے سرکاری خبررساں ادارے سنہوا نے کہا ہے کہ طاقت ور ہواؤں ، طوفانی بارش اور ژالہ باری سے چونگ شینگ میں 29 افراد ہلاک ہوگئے اور تقریباً 70 ہزار لوگوں کو اپنے گھر خالی کرنے پڑے۔

سنہوا کا کہنا ہے کہ طوفانوں کے نتیجے میں چونگ شینگ کے ضلع ڈیانگ جیانگ میں 980 گھر تباہ ہوگئے اور ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا۔عہدے داروں کا کہنا ہے کہ نقصان کا اندازہ لگ بھگ ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہے۔

XS
SM
MD
LG