رسائی کے لنکس

میکسیکو کے شمالی شہر میں طوفان سے 13 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امدادی کارکن تباہ ہونے والے تقریباً 750 تباہ شدہ مکانوں سے زندہ بچ رہنے والوں کی تلاش کا کام کر رہے ہیں۔

امریکہ کی سرحد کے قریب واقع میکسیکو کے شمالی شہر میں آنے والے طوفان کی وجہ سے میں کم سے کم 13 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پیرکی صبح کو سیوڈاڈ ایکیونا کے شہر سے ٹکرانے والے طوفان کی رفتار 250 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی جس کی وجہ سے کئی گاڑیاں ہوا میں اچھل کر مکانوں سے ٹکرائیں اورسیکڑوں مکان تباہ ہوگئے۔

امدادی کارکن تباہ ہونے والے تقریباً 750 تباہ شدہ مکانوں سے زندہ بچ رہنے والوں کی تلاش کا کام کر رہے ہیں۔

دوسری طرف شمال میں امریکی ریاست ٹیکساس میں امدادی کارکن ان 12 افراد کو تلاش کر رہے ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے وہ اچانک آنے والے سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔

امریکہ میں یہ سیلاب اس طوفانی سلسلے کی وجہ سے آئے جس نے خلیج میکسیکوسے لے کر گریٹ جھیل تک کےعلاقے کو متاثر کیا۔

اس سیلاب کی وجہ سے پہلے ہی ٹیکساس اور شمال میں واقع ہمسایہ ریاست اوکلاہاما میں تین افراد ہلاک اور 400 مکان تباہ ہو گئے۔

ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ریاست کی 24 کاؤونٹیز میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا۔ اس سے قبل 13 ریاستوں میں پہلے ہی ہنگامی حالت کا اعلان کیا جا چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG