رسائی کے لنکس

نشے میں مخمور ٹورنٹو میئر کی نئی وڈیو


فائل

فائل

بیشمار لوگوں نے یہ وڈیو دیکھی ہے،جسے پہلی بار جمعرات کو ’ٹورنٹو اسٹار‘ اخبار نے جاری کیا، جِس میں بلدیاتی حکومت کے اہل کار یہ مطالبہ کرنے پر مجبور ہوئے کہ 44 برس کے روب فورڈ یا تو چھٹی پر چلے جائیں یا پھر یہ عہدہ چھوڑ دیں۔

ایک نئی وڈیو نمودار ہوئی ہے جِس میں کینیڈا کے سب سے بڑے شہر کے میئر کو دکھایا گیا ہے۔ اُنھوں نے بعد میں اِس بات کا اقرار کیا کہ اُس وقت وہ نشے کی حالت میں تھے۔

بیشمار لوگوں نے یہ وڈیو دیکھی ہے،جسے پہلی مرتبہ جمعرات کو ’ٹورنٹو اسٹار‘ اخبار نے جاری کیا تھا، جِس میں بلدیاتی حکومت کے اہل کار یہ مطالبہ کرنے پر مجبور ہوئے کہ 44 برس کے روب فورڈ یا تو چھٹی پر چلے جائیں یا پھر یہ عہدہ چھوڑ دیں۔

میئر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جب یہ وڈیو تیار کی گئی، وہ ’نشے میں دُھت تھے‘،اور مزیدکہا کہ اُنھیں اِسے دیکھ کر بہت ’تکلیف‘ پہنچی ہے۔

اُنھوں نے یہ نہیں بتایا کہ اِس کی ریکاڈنگ کس مقصد سے کی گئی، اور اُن کے غصے کی وجہ کیا ہے۔

اِس سے قبل، رواں ہفتے، تنقید کی زد میں آنے والے، فورڈ نے کینیڈا کے لوگوں سے معذرت کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ وہ چرس کا نشہ کرتے ہیں۔ یہ اقرار اُس وقت کیا گیا جب ایک اور وڈیو میں اُنھیں حد سے تجاوز کرتے دکھایا گیا۔

یہ وڈیو پولیس کی تحویل میں ہے، جسے عام نہیں کیا گیا۔

سٹی کونسلر، جیارجیو ممولیتی میئر کے سخت حامی ہیں۔

جمعرات کو وہ بھی دیگر افراد سے جا ملے، اور فورڈ سے مطالبہ کیا کہ وہ علاج کروائیں۔ اُنھوں نے کہا کہ میئر کے اہل خانہ کو چاہیئے کہ وہ مدد کو آئیں اور اُنھیں قائل کریں کہ وہ طبی امداد حاصل کریں۔

میئر شادی شدہ ہیں اور اُن کےدو بچے اسکول جاتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG