رسائی کے لنکس

کراچی: زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں میں اضافہ


فائل فوٹو

فائل فوٹو

بدھ کی شب تک 19 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ جمعرات کو مزید دس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے اور حکام کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران زہریلی شراب کے استعمال سے ہلاکتوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے۔

بدھ کی شب تک 19 افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ جمعرات کو مزید دس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی۔

جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمال کے مطابق جمعرات کو مزید متاثرہ افراد اسپتال لائے گئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

کراچی کے جناح اسپتال کے’نیشنل پوائزن کنٹرول سینٹر‘ کی سربراہ ڈاکٹر رخسانہ ستار نے وائس اف امریکہ سے گفتگو میں کہا ہے کہ عموماً ہلاکتوں کے بعد ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے۔

زہریلی شراب سے ہونے والی اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے بعد پولیس نے مختلف علاقوں میں منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر رکھا ہے، جس میں اب تک 11 افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG