رسائی کے لنکس

لاڑکانہ: زہریلی شراب نے 7 زندگیاں نگل لیں


عید کے تیسرے روز، زہریلی شراب پینے والے 10 افراد کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں تشویشناک حالت میں داخل کیا گیا، جہاں ان میں سے سات افراد دوران علاج چل بسے

کراچی: صوبہ سندھ کے شہر، لاڑکانہ میں زہریلی شراب پینے سے سات افراد ہلاک ہوگئے۔

عید کے تیسرے روز، زہریلی شراب پینے والے 10 افراد کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں تشویشناک حالت میں داخل کیا گی،ا جہاں ان میں سے سات افراد دوران علاج چل بسے۔

میڈیا پر نشر ہونےوالی خبروں کے مطابق، سندھ کے وزیر ایکسائز مکیش چاولہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جاں بحق ہونےوالے افراد کے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

رواں سال سندھ ہی کے شہر کراچی کے محمود آباد علاقے میں بھی زہریلی شراب پینے سے متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں شراب کی فروخت پر پابندی عائد ہے۔ غریب طبقے کے لوگ اکثر و بیشتر چوری چھپے فروخت کی جانے والی سستی شراب خرید کر پیتے ہیں، جسکے باعث بعض اوقات انھیں جان سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔
XS
SM
MD
LG