رسائی کے لنکس

بونیر: کھلونا بم پھٹنے سے دو بچے اور ایک عورت ہلاک


واقعہ بونیر کے چھوٹے سے علاقے شہوانی میں اس وقت پیش آیا جب ایک عورت کو کھیتوں میں کام کے دوران ایک راکٹ کی شکل سے ملتا جھلتا ایک کھلونا ملا جسے وہ گھر لے آئی۔

ضلع بونیر میں کھلونا بم پھٹنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک عورت اور دو بچے شامل ہیں۔ واقعہ بونیر کے چھوٹے سے علاقے شہوانی میں اس وقت پیش آیا جب ایک عورت کو کھیتوں میں کام کے دوران ایک راکٹ کی شکل سے ملتا جھلتا ایک کھلونا ملا جسے وہ گھر لے آئی۔

جمعہ کو جیسے ہی بچوں نے اس راکٹ سے کھیلنا شروع کیا وہ دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک کم عمر لڑکی، ایک لڑکا اور کھلونا گھر لانے والی عورت ہلاک ہوگئی۔ خاتون بچوں کی خالہ ہے۔

نواگئی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او محمد شیر خان نے میڈیا کو واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کھلونا دراصل مارٹر گولہ یا آر پی جی شیل ہے جس پر کیچڑ لگی ہوئی ہے
XS
SM
MD
LG