رسائی کے لنکس

دنیا میں سالانہ 13 لاکھ نوجوانوں کی ہلاکت کی بڑی وجہ ٹریفک حادثات


دنیا میں سالانہ 13 لاکھ نوجوانوں کی ہلاکت کی بڑی وجہ ٹریفک حادثات
دنیا میں سالانہ 13 لاکھ نوجوانوں کی ہلاکت کی بڑی وجہ ٹریفک حادثات

عالمی ادارہء صحت یا ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ہر سال نوجوانوں کی اموات کی ایک بڑی وجہ ٹریفک کے حادثات میں آنے والے زخم ہیں جو سالانہ کم ازکم13 لاکھ افراد کی موت کا باعث بنتے ہیں۔

عالمی ادارے کے ایک عہدے دار کے مطابق ٹریفک حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی نصف تعداد پیدل چلنے والوں، سائیکل سواروں اور موٹر سائیکلوں پر سفر کرنے والوں کی ہوتی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وسائل کی کمی کے باعث یہ لوگ گاڑی خریدنے کی سکت نہیں رکھتے اس لیے انھیں سڑکوں پر سفر کرنے کے دوران ہمیشہ حادثات پیش آنے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے منگل کو ایک قرارداد کی منظوری دی جس میں رکن ملکوں کی حکومتوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ دنیا کی سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کریں۔ تاہم کسی ملک کے لیے قرارداد پر عمل درآمد لازمی نہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے عہدے داروں کے مطابق دنیا میں صرف 15 فیصد ایسے ممالک ہیں جہاں سڑکوں پر سفر کرنے والوں کو درپیش خطرات کم کرنے کے لیے مناسب قوانین موجود ہیں۔ یہ قوانین شراب پی کر گاڑی چلانے اور تیزرفتاری کی حوصلہ شکنی کرنے کے علاوہ گاڑی میں سیٹ بیلٹ باندھ کر بیٹھنے اور موٹر سائیکل سوارں کو ہلمٹ پہننے کا پابند کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG