رسائی کے لنکس

بورے والا میں ٹریفک حادثہ،7 افراد ہلاک


US actresses Parker Posey (L) and Emma Stone pose during a photocall for the film "Irrational Man" at the 68th Cannes Film Festival in Cannes, southeastern France.
US actresses Parker Posey (L) and Emma Stone pose during a photocall for the film "Irrational Man" at the 68th Cannes Film Festival in Cannes, southeastern France.

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کار اور بس میں حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے

پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر بورے والا میں ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں دولھا دلھن سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

فیصل آباد کے علاقے بورے والا میں چیچہ وطنی روڈ پر کار اور بس میں تصادم میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ بتایاجاتا ہے کہ شادی کی دعوت ختم ہونے کے بعد دولھا دلھن اپنے رشت داروں کے ہمراہ گھر لوٹ رہے تھے جب راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔

ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونےوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ میڈیا رہورٹس کے مطابق بکار سے ٹکرانے والی گاڑی ایک پولیس بس تھی جس کا ڈرائیور جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
XS
SM
MD
LG