رسائی کے لنکس

بھارت: مسافر ٹرین حادثے میں کم ازکم دو افراد ہلاک


India Train Derails
India Train Derails

محکمہ ریلوے کے ایک عہدیدار منیش مشرا نے کہا کہ ٹرین جب ایک پل سے گزر رہی تھی تو اس کی دو بوگیاں الٹ کر خشک نہر میں جا گریں۔

بھارت میں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی شمالی ریاست اتر پردیش میں ریل گاڑی کے حادثے میں کم ازکم دو فراد ہلاک جب کہ دیگر 38 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹد پریس نے کانپور پولیس کے سپرنٹنڈنٹ پربھاکر چوہدری کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ بدھ کی صبح کانپور شہر کے قریب واقع ایک ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا جو دارالحکومت دہلی سے تقریباً چار سو کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

اس حادثہ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے، ریاست کی پولیس کے اعلیٰ عہدیدار احمد جاوید نے کہا کہ پٹڑی سے اترنے والی تمام 14 بوگیوں سے مسافروں کو نکال لیا گیا ہے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ریلوے کے ایک عہدیدار منیش مشرا نے کہا کہ ٹرین جب ایک پل سے گزر رہی تھی تو اس کی دو بوگیاں الٹ کر خشک نہر میں جا گریں۔

اس علاقے میں ہونے والا یہ دوسرا ٹرین حادثہ تھا۔ نومبر میں ہونے والے ایک حادثے میں 127 افراد اس وقت ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے جب ایک مسافر ٹرین کے 14 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی۔

بھارت میں ریل گاڑیوں کے حادثات ایک معمول کی بات ہے جس کی وجہ گاڑیوں اور ریلوے ٹریک کی مبینہ نامناسب دیکھ بھال بتائی جاتی ہے۔ بھارت کے ریلوے نظام کا شمار دنیا کے بڑے ریلوے سسٹمز میں ہوتا ہے جہاں روزانہ دو کروڑ سے زائد افراد ریل گاڑیوں پر سفر کرتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG