رسائی کے لنکس

شالیمار ٹرین میں بم دھماکا، 14 افراد زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

شالیمار ٹرین جب ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچی تو اس کی ایک بوگی میں بم دھماکا ہوا۔

لاہور سے کراچی جانے والی ’شالیمار‘ ٹرین میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب بم دھماکے میں کم از کم 14 افراد زخمی ہو گئے۔

وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ریل گاڑی کی ایک بوگی ’واش روم‘ میں دیسی ساختہ بم نصب تھا جس میں دھماکا کیا گیا۔

اُنھوں نے بتایا کہ شالیمار ٹرین ایک نجی کمپنی کے زیرانتظام چلائی جا رہی ہے اور واقع کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

زخمیوں کو ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
XS
SM
MD
LG