رسائی کے لنکس

عمرہ حج کے رعایتی پیکج کے نام پر مبینہ فراڈ، ملزم گرفتار


جنید مرزا بروکلین کے علاقے کونی آئی لینڈ میں قائم، ’پرل یو ایس اے ٹریول‘ کا مالک ہے اور ان پر 31 مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس پر سزا کی صورت میں انھیں 15 برس قید ہو سکتی ہے

نیو یارک کے علاقے بروکلن میں عمرے، حج اور پاکستان کے سفر کے لئے رعایتی پیکج کے نام پر، مبینہ طور پر اپنے ہی ہم وطنوں سے ساڑھے تین لاکھ ڈالر بٹورنے کے الزام میں، ٹریول ایجنٹ جنید مرزا، عرف جیری کو گرفتار کرکے بروکلن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

جنید مرزا بروکلین کے علاقے کونی آئی لینڈ میں قائم، ’پرل یو ایس اے ٹریول‘ کا مالک ہے اور ان پر 31 مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس پر سزا کی صورت میں انھیں 15 برس قید ہو سکتی ہے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق، جنید پر الزام ہے کہ اُنھوں نے 45 افراد سے رعایتی فضائی ٹکٹ کے لئے مبینہ طور پر فی کس 6 ہزار ڈالر وصول کئے۔ لیکن، چھ ماہ قبل اچانک اپنا دفتر بند کرکے غائب ہوگئے۔

بروکلین ڈسٹرکٹ اٹارنی، کین تھامسن کا کہنا تھا کہ ’’ملزم کے اکثر شکار پاکستانی محنت کش اور ٹیکسی ڈرائیور تھے، جنھوں نے ان پر اعتماد کیا تھا‘‘۔

استغاثہ کے مطابق، ملزم نے 2011ء سے 2015ء کے درمیان لوگوں سے ٹکٹ بنا کر دینے کے نام پر رقم وصول کی۔ لیکن، ٹکٹ بنا کر نہیں دیا؛ اور رعایتی پیکج پر لوگوں کو راغب کرنے کے لئے، مقامی اردو اخبارات میں اشتہارات شائع کرائے اور مساجد میں پملفٹ بھی تقسیم کیے۔

XS
SM
MD
LG