رسائی کے لنکس

بلوچستان میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے


محکمہٴموسمیات کے مطابق، بلوچستان میں زلزلے کے اِن جھٹکوں کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی ہے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

ہفتے کے روز آنے والے اِن جھٹکوں کے نتیجے میں، کسی قسم کے جانی نقصان کی خبر نہیں ملی۔

زلزلے کے اِن نئے جھٹکوں کے باعث، مشکے کے پہلے سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق، بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ زلزلے کا مرکز مشرقی کشمیر میں بتایا گیا ہے، جس کی گہرائی 10 کلومیٹر ہے۔

واضح رہے کےگذشتہ ماہ 24 ستمبرکو بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آنےوالے7٫7 شدت کے تباہ کن زلزلے میں 400 سے زائد افراد ہلاک ہوئے اور بڑے پیمانے پر تباہی آئی، ہزاروں گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے اور ملبے کا ڈھیر بن گئے، جب کہ ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، بلوچستان زلزلے میں تین لاکھ کے قریب افراد متاثر ہوئے تھے۔
XS
SM
MD
LG