رسائی کے لنکس

افغانستان:کرسمس پر اعلی نیٹو کمانڈورں کی فوجیوں سے ملاقاتیں


افغانستان:کرسمس پر اعلی نیٹو کمانڈورں کی فوجیوں سے ملاقاتیں
افغانستان:کرسمس پر اعلی نیٹو کمانڈورں کی فوجیوں سے ملاقاتیں

افغانستان میں اعلی ٰ فوجی کمانڈروں نے کرسمس کے موقع پر بین الاقوامی فوجیوں سے ملاقاتیں کیں۔

امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریس اور اٹلی کے دفاعی سربراہ جنرل ونسنزوکامپورینو نے ہفتے کے روز مغربی صوبے فرح میں اٹلی سےتعلق رکھنے والے فوجیوں سے ملاقات کی۔

افغانستان میں نیٹو افواج کے سربراہ جنرل پیٹریس نے اٹلی کے فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک مشکل علاقے میں شاندار کارکردگی دکھارہے ہیں۔

اٹلی کے فوجی باکواہ میں تعینات ہیں اور عہدے داروں کا کہنا ہے کہ وہ وہاں مسلسل شورش پسندوں کے ساتھ لڑائیوں میں مصروف ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنرل پیٹریس نے کچھ وقت شمالی صوبے قندوز میں امریکی فوجیوں کے ساتھ بھی گذرا۔ اس علاقے میں بھی جھڑپوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

افغانستان میں ہزاروں غیر ملکی فوجی کرسمس کا تہوار اپنے گھر اور عزیزو اقارب سے دور گذررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG