رسائی کے لنکس

امریکہ: ٹیکساس میں ٹریفک حادثہ، 13 ہلاک


حادثے کی تحقیقات کرنے والے مقامی حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ گاڑی میں سوار بیشتر مسافر غیر قانونی تارکینِ وطن تھے۔

امریکہ کی جنوب مغربی ریاست ٹیکساس میں ایک مسافر گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثہ اتوار کو ریاست کے مرکزی شہر سان انتونیو نے 130 کلومیٹر جنوب میں واقع قصبے برکلیئر کے نزدیک پیش آیا جہاں دیہی علاقے سے گزرنے والی ایک ہائی وے پر مسافروں سے بھری ایک پک اپ درخت سے جا ٹکرائی۔

حادثے کی تحقیقات کرنے والے مقامی حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ گاڑی میں سوار بیشتر مسافر غیر قانونی تارکینِ وطن تھے۔

امریکی سرحدی محافظ بھی حادثے کی تحقیقات میں مقامی حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثےکے وقت ٹرک پر دو درجن سے زائد افراد سوار تھے۔

اس سے قبل اپریل میں بھی غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے جانے والی ایک وین میکسیکو سے منسلک سرحد کے نزدیک سرحدی محافظوں سے بچنے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کےنتیجے میں گاڑی میں سوار 17 میں سے 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
XS
SM
MD
LG