رسائی کے لنکس

وائٹ ہاؤس میں کسی قسم کی افراتفری کا تاثر بے بنیاد ہے: ٹرمپ


فائل
فائل

ٹرمپ نے منگل کے روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ بیان تحریر کیا ہے کہ ’’آپ جعلی خبروں کے جھانسے میں نہ آئیں کہ ٹرمپ انتظامیہ کسی بڑی اندرونی رسہ کشی میں الجھی ہوئی ہے‘‘۔ بقول صدر، ’’ہم بہترین طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں، اور اہم معاملات پر اقدام کر رہے ہیں‘‘

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اِن رپورٹوں کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کو کوئی بحرانی صورت حال درپیش ہے۔


ٹرمپ نے منگل کے روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یہ بیان تحریر کیا ہے کہ ’’آپ جعلی خبروں کے جھانسے میں نہ آئیں کہ ٹرمپ انتظامیہ کسی بڑی اندرونی رسہ کشی میں الجھی ہوئی ہے‘‘۔ بقول صدر، ’’ہم بہترین طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں، اور اہم معاملات پر اقدام کر رہے ہیں‘‘۔


ٹرمپ نے یہ ردِ عمل کئی دِنوں سے امریکہ کے اہم ذرائع ابلاغ پر آنے والی رپورٹوں کے جواب میں دیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ مبینہ تنازعات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں جن سے خوش اسلوبی سے نبردآزما نہ ہونے پر وہ عملے سے برہم ہیں۔


قومی دھارے سے واسطہ رکھنے والے امریکی اشاعتی اداروں اور ٹیلی ویژن نیٹ ورکس کے بارے میں یہ ٹرمپ کا تازہ ترین بیان تھا، جنھوں نے متعدد من گھڑت رپورٹیں شائع یا نشر کی ہیں، جن میں ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس کے بارے میں نامعلوم ذرائع کی بنیاد پر مبنی یا افشا ہونے والی مبینہ خبروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے۔


ٹرمپ نے ایسی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے بارہا کہا ہے کہ یہ ’’جعلی خبریں‘‘ ہیں، جن میں نامعلوم ذرائع سے منسوب من گھڑت کہانیاں پیش کی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG