رسائی کے لنکس

ٹرمپ کا پہلا بیرون ملک دورہ؛ سعودی عرب، اسرائیل اور وٹیکن جائیں گے


اپنے دورے میں وہ سعودہ عرب، اسرائیل اور وٹیکن جائیں گے، جو دنیا کے اہم مذاہب کے مقدس مقامات ہیں۔

بحیثیت امریکی صدر، ڈونالڈ ٹرمپ جمعے کو اپنے پہلے بیرون ملک دورے کا آغاز کر رہے ہیں۔ وہ ایسے وقت وائٹ ہاؤس سے باہر رہیں گے جب اُنھیں کئی ایک تنازعات درپیش ہیں، جن سیاسی حالات کا واٹرگیٹ اسکینڈل سے موازنہ کیا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں رچرڈ نکسن کو عہدہٴ صدارت چھوڑنا پڑا تھا۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ یہ ساری صورت حال کو پیچھے رہ جائے‘‘۔

تنازعات میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے سابق سربراہ کو برخواست کرنا شامل ہے، جس اقدام کے بعد یہ الزام لگ رہا ہے کہ ٹرمپ اس بات کے خواہاں تھے کہ وہ کومی کو روکیں کہ وہ قومی سلامتی کے سابق مشیر، مائیکل فلن کے تفتیش کے معاملے کو روک دیں۔

صدر سے انتخابات کے دوران اُن کے روس کے ساتھ رابطوں پر سوال کیا جا رہا ہے اور یہ الزامات کہ اوول آفس میں روس کے وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران اُنھوں نے صیغہٴ راز کا مواد افشا کیا۔

اپنے دورے میں وہ سعودہ عرب، اسرائیل اور وٹیکن جائیں گے، جو دنیا کے اہم مذاہب کے مقدس مقامات ہیں۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG