رسائی کے لنکس

امریکہ روس پر اعتماد نہیں کر سکتا: نِکی ہیلی


وہ ساؤتھ کیرولینا کی گورنر اور ٹرمپ کی انتظامیہ کی اقوام متحدہ کی نامزد سفیر ہیں۔ تاہم، اُنھوں نے مزید کہا کہ ’’داعش کے معاملے کے علاوہ چند دیگر امور کے حوالے سے ہم سب کو شکوک و شبہات ہیں؛ اور ہمیں اُن کی مدد درکار ہوگی‘‘

امریکی سینیٹ کی جانب سے بدھ کو منعقدہ توثیق کی سماعتوں میں سے ایک سماعت کے دوران، ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے اقوام متحدہ کی نامزد سفیر، نِکی ہیلی نے کہا کہ ’’امریکہ، روس پر اعتماد نہیں کر سکتا‘‘۔

سینیٹ کی امورِ خارجہ کمیٹی کے روبرو بیان دیتے ہوئے، ہیلی نے کہا کہ ’’میں نہیں سمجھتی کہ ہم اُن پر اعتماد کر سکتے ہیں‘‘۔ نِکی ہیلی ساؤتھ کیرولینا کی گورنر ہیں۔

اُنھوں نے باہمی اعتماد کے معاملے پر روس کے ساتھ تعاون کے امکان پر سوال اٹھایا۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ ’’داعش کے معاملے کے علاوہ چند دیگر امور کے حوالے سے ہم سب کو شکوک و شبہات ہیں؛ اور ہمیں اُن کی مدد درکار ہوگی‘‘۔

یوں لگتا ہے کہ ہیلی کی جانب سے روس پر اظہارِ عدم اعتماد آنے والے صدر کے مؤقف سے متضاد ہے، جنھوں نے صدارتی مہم کے دوران اور بعد میں بارہا روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی تعریف کی۔

امریکہ میں مقیم مسلمانوں کے نام ’نیشنل رجسٹری‘ میں شامل کرنے سے متعلق ہیلی کا مؤقف بھی منتخب صدر سے مختلف ہے۔

بقول اُن کے، ’’میں نہیں سمجھتی کہ مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق برتی جانی چاہیئے‘‘۔

XS
SM
MD
LG