رسائی کے لنکس

ٹرمپ کا ’سینٹکام‘ کا دورہ، فوج کی ہر طرح سے مدد کا اعادہ


امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں فضائی افواج کے یکڈِل کے اڈے پر سنٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے صدر دفتر کے دورے کے دوران اپنےخطاب میں، فوجوں کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

بقول اُن کے، ’’ہم 100 فی صد آپ کے ساتھ ہیں۔ ہم اُن کو تحفظ فراہم کریں گے جو ہمارا تحفظ کرتے ہیں؛ اور آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے‘‘۔

شریک اہل کاروں کے ہمراہ دوپہر کے کھانے کے بعد، ٹرمپ نے نیٹو کی ٹھوس حمایت کا اظہار کیا۔ لیکن، اُنھوں نے کہا کہ ’’ہم صرف اتنا پوچھتے ہیں کہ نیٹو کے تمام ارکان اپنی مالی اعانت مکمل طور پر اور مناسب طریقے سے ادا کریں‘‘۔

اُنھوں نے داعش کے خلاف بھی بات کی، جن کے لیے اُن کا کہنا تھا کہ وہ دنیا بھر میں ’’نسل کشی کی مہم‘‘ پر عمل پیرا ہیں۔ انتظامی احکامات کا واضح حوالہ نہ دیتے ہوئے، جن پر اُنھوں نے گذشتہ ہفتے دستخط کیے، جن میں تارکین وطن کی امریکہ آمد کو محدود کیا گیا ہے، ٹرمپ نے کہا کہ وہ ’’انتہاپسند اسلامی دہشت گردوں‘‘ کو ملک سے باہر رکھنے کے لیے اقدام کر چکے ہیں ، جسے جاری رکھا جائے گا۔

’سینٹکام‘ مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ علاقائی امن و استحکام کے لیے فوجی آپریشنز سے متعلق ہدایات دیتا ہے۔

XS
SM
MD
LG