رسائی کے لنکس

ٹرمپ ایران اور کوریا کے خلاف دفاعی میزائل نظام بنانا چاہتے ہیں


وہائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر یہ بیان جمعے کے روز  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے چند ہی  منٹوں کے بعد شائع کیا گیا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے وہ ایران اور شمالی کوریا کی جانب سے حملوں کے تحفظ کے لیے جدید طرز کا میزائل ڈیفنس سسٹم تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ بات وہائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر شائع کیے جانے والے ایک پالیسی بیان میں کہی گئی ہے۔

وہائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر یہ بیان جمعے کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے چند ہی منٹوں کے بعد شائع کیا گیا۔

بیان میں میزائل ڈیفنس سسٹم کے متعلق یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا نصب کیا جانے والا دفاعی نظام اسی طرح کا ہے جو اس وقت تیاری کے مراحل میں ہیں یا ان سے مختلف ہو گا۔

وہائٹ ہاؤس کے اس بیان میں دفاعی نظام کے بارے میں کسی طرح کی تفصل فراہم نہیں کی گئی اور نہ ہی یہ بتایا گیا کہ اس پر کتنی لاگت آئے گی ۔

XS
SM
MD
LG