رسائی کے لنکس

تیونس: مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی


فائل
فائل

یہ وہی علاقہ ہے جہاں اسی ہفتے کے آغاز میں شدت پسندوں نے حملہ کرکےتیونیسیا کے آٹھ فوجی ہلاک کر دیے تھے

تیونیسیا کی فوج نے جمعے کے دِن الجزائر کی سرحد کے قریب پہاڑوں پر مشتبہ شدت پسندوں کا محاصرہ اور فضائی حملے کیے ہیں۔

فوج نے شمبحی کے علاقے میں کارروائی کی، جس سے قبل جمعرات کو لڑائی چھڑ گئی تھی۔ یہ وہی علاقہ ہے جہاں اسی ہفتے کے آغاز میں شدت پسندوں نے حملہ کرکےتیونیسیا کے آٹھ فوجی ہلاک کر دیے تھے۔

ایک فوجی ترجمان کا کہنا ہے کارروائی میں 20 مشتبہ دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تیونس پہلا عرب ملک تھا جس نے 2011ء میں شروع ہونے والے ’عرب اسپرنگ‘ کی تحریک میں ایک غیر معروف آمرانہ حکومت کو اقتدار سے ہٹایا تھا۔

تاہم، وہاں سیاسی خلفشار اور تشدد کے واقعات اب بھی جاری ہیں، جس میں گذشتہ ہفتے حزب مخالف سے تعلق رکھنے والے سیاست داں، محمد براہیمی کا قتل شامل ہے۔ حکومت اس کا الزام القاعدہ سے منسلک انتہا پسندوں پر دیتی ہے۔
XS
SM
MD
LG