رسائی کے لنکس

ترک فوج، کرد باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 12 ہلاک


ترکی میں عراق کی سرحد کے قریب ایک فوجی چوکی پر کرد باغیوں کے حملے کے بعد ہونے والی جھڑپوں میں تین اہلکار اور نو باغی ہلاک ہو گئے ہیں۔

سرکاری خبر رساں ادارے اناتولیا کے مطابق باغیوں نے پیر کی شب صوبہ حققاری میں قائم چوکی پر دور تک مار کرنے والے ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا اور ترک فوج علاقے میں بھاگ جانے والے حملہ آوروں کی تلاش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے کرد باغیوں کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش نظر انداز کیے جانے کے باعث پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور عسکریت پسند گذشتہ چند ہفتوں سے عراق کے سرحدی علاقے میں قائم اپنے ٹھکانوں سے ترک فوجی اہداف پر تواتر کے ساتھ حملے کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG