رسائی کے لنکس

کوبانی کا دفاع، عراقی کُردوں کی مدد جاری: ترکی


ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی اس بات کا خواہاں ہے کہ سرحد کے علاقے میں درپیش خطرات کے خاتمے اور امریکی قیادت میں داعش کے جہادیوں سے لڑی جانے والی جنگ میں تعاون کا راستہ اپنایا جائے

ترکی نے کہا ہے کہ وہ اُن عراقی کُردوں کی مدد کر رہا ہے جو کُرد جنگجوؤں کے ساتھ لڑنے کے لیے شام میں داخل ہوکر کوبانی کے قصبے میں داعش کے شدت پسندوں کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے لڑ رہے ہیں۔


اس بات کا اعلان پیر کے روز ترکی کے وزیر خارجہ مہلوت سوکوگلو نے کیا، ایسے میں جب امریکہ نے کہا ہے کہ طیاروں سے کوبانی کا دفاع کرنے والی افواج کے اعانت میں عراق کے کرد اہل کاروں کے ہتھیار، اسلحہ اور طبی رسد کی کھیپ گرائی گئی، جو ترک سرحد کا جنوبی علاقہ ہے۔

سوکوگلو نے ’پیش مرگہ‘ کے جنگجوؤں کے لیے ترکی کی اعانت سے متعلق اضافی تفصیل پیش نہیں کیے۔

تاہم، اُنھوں نے کہا کہ ترکی اس بات کا خواہاں ہے کہ سرحد کے علاقے کے ساتھ لاحق خطرات کے خاتمے اور امریکی قیادت میں داعش کے جہادیوں سے لڑی جانے والی جنگ میں تعاون کا راستہ اپنایا جائے۔

بقول اُن کے، ’ہم کوبانی کے حوالے سے ہم اتحاد کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔‘

اُنھوں نے مزید کہا کہ، ’ہم علاقے میں لاحق تمام قسم کے خطرات کا خاتمہ چاہتے ہیں، اور یہ ہم امریکہ کی مدد سے کوبانی کا دفاع کرنے والے تمام گروہوں کے لیےعراقی کرد بھائیوں کی فوجی اور طبی امداد کو طیاروں سے گرانے کے کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں‘۔

XS
SM
MD
LG