رسائی کے لنکس

ترکی : القاعدہ سے تعلق کے شبہے میں ایک سو افراد گرفتار


ترکی : القاعدہ سے تعلق کے شبہے میں ایک سو افراد گرفتار
ترکی : القاعدہ سے تعلق کے شبہے میں ایک سو افراد گرفتار

ترکی کی پولیس نے القاعدہ سے وابستہ مشتبہ جنگ جوؤں کی پکڑ دھکڑ کی ملک گیر مہم کے دوران تقریباً ایک سو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ترکی کی خبر رساں ایجنسی اناطولیہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ملک کے 16 شہروں میں چھاپے مار کر ان مشتبہ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

اناطولیہ نے کہا ہے کہ جن لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے، اُن میں وان شہر میں ایک یونیورسٹی کے تدریسی عملے کا ایک رکن بھی شامل ہے جس پر شبہ ہے کہ وہ انٹر نیٹ کے ذریعے طالب علموں اور دوسرے لوگوں کو بھرتی کرتا تھا اور پھر وہ اُنہیں القاعدہ کے کیمپوں میں دہشت گردی کی تربیت کے لیے افغانستان بھیج دیا کرتا تھا۔

خبر رسال ایجنسی نے کہا ہے کہ ایک اور گرفتار شخص مبیّنہ طور پر جنوب مشرقی ترکی کے صوبے سان لیورفا میں القاعدہ کی مقامی شاخ کا لیڈر ہے۔ پولیس نے اپنے کچھ چھاپوں کے دوران، کمپیوٹر ڈِ سک اور مشتبہ دستاویزات بھی ضبط کی ہیں۔ گرفتار کیے جانے والے چند افراد پر شبہ ہے کہ وہ القاعدہ کا پروپیگنڈا پھیلانے پر مامور تھے۔

XS
SM
MD
LG