رسائی کے لنکس

ترکی: القاعدہ سے تعلق کے شبے میں 26 افراد گرفتار


ترکی سے آنے والی خبروں میں کہا گیا ہے پولیس نےالقاعدہ سے تعلق کے شبے میں 29 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

خبروں میں سرکاری خبررساں ادارے اناطولیا نیوز آرگنائزیشن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکام نے جمعے کی صبح سلسلے وار چھاپوں کے دوران کئی مشتبہ افراد کو اپنی حراست میں لیا۔ یہ چھاپے استنبول، ساحلی شہر انتالیا اور کئی دوسرے علاقوں میں مارے گئے۔

ترک حکام 2003ء میں استنبول میں بموں کے سلسلے وار حملوں کے بعد سے، جس میں تقریباً 60 افراد ہلاک ہوگئے تھے،القاعدہ کے حامیوں کو پکڑنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ تفتیش کاروں نے ان حملوں کی ذمہ داری القاعدہ پر عائد کی تھی۔

اس سال جنوری میں ترک پولیس نے القاعدہ سے تعلق کے رکھنے والے مشکوک افراد کی اپنی ملک گیر مہم کے دوران تقریباً ایک سو افراد کو گرفتار کیاتھا۔

XS
SM
MD
LG