رسائی کے لنکس

ترکی: بم دھماکے میں تین فوجی ہلاک اور دو زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عہدے داروں نے بتایا کہ یہ دھماکہ اتوار کوصحل سویرے ہوا جب ترک فوج کا ایک کارواں صوبہ ٴہکاری سے گزر رہا تھا

ترک عہدے داروں نے کہا ہے کہ ملک کےجنوب مشرق میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم دھماکے میں تین فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں جہاں کُرد باغی سرکاری فوجیوں کے خلاف اپنے حملوں میں شدت لا رہے ہیں۔

عہدے داروں نے بتایا کہ یہ دھماکہ اتوار کوصبح سویرے ہوا جب ترک فوج کا ایک کارواں صوبہ ٴہکاری سے گزر رہا تھا۔

کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے باغیوں نے جولائی سے اب تک اِس علاقے میں حملوں کے ایک سلسلے میں ترک سکیورٹی عملے کے 40افراد کو ہلاک کیا ہے۔

ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے اناتولیہ کا کہنا ہے کہ سرکاری افواج نے’ پی کے کے‘ کے دو باغیوں کو ہلاک کردیا ہے جو ہکاری صوبے کے ایک اور مقام پر بارودی سرنگ بچھانے کی کوشش کر رہے تھے۔

XS
SM
MD
LG