رسائی کے لنکس

پولیس کا کہنا ہے کہ غازی عینتاب نامی شہر میں ہونے والے دھماکے سے متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

ترکی کے جنوب مشرقی حصے میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب کار بم دھماکے میں آٹھ افراد ہلاک اور 64 زخمی ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پیر کی شب غازی عینتاب نامی شہر میں ہونے والے دھماکے سے متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

کسی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے باغی ترکی کے جنوب مشرقی علاقوں میں سرگرم ہیں، جہاں اُنھوں نے 1984ء سے خود مختاری سے متعلق اپنے مطالبے کے حق میں مسلح جد و جہد شروع کر رکھی ہے۔ گزشتہ 28 برسوں میں ان علاقوں میں 40 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت کردوں کی ہے۔
XS
SM
MD
LG