رسائی کے لنکس

ترکی : بس حادثے میں 17 روسی سیاح ہلاک


ترکی : بس حادثے میں 17 روسی سیاح ہلاک
ترکی : بس حادثے میں 17 روسی سیاح ہلاک

ترکی میں حکام کا کہنا ہے کہ منگل کے روز بس کے ایک حادثے میں کم از کم 16 روسی سیاح ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔

بس جنوبی سیاحتی مقام ایلنیا سے ڈینزلی شہر میں واقع ایک آبشارکی طرف جا رہی تھی جب سڑک سے اترنے کے بعد ایک پل سے تقریباً 20 فٹ نیچے جا گری۔ ایک نجی ٹیلی ویژن نے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ حادثہ کے وقت ڈرائیور غنودگی کی حالت میں بس چلا رہا تھا۔

صوبائی عہدیداران کے مطابق امدادی کارکنان کو بس کے ملبے سے ہلاک شدگان اور زخمیوں کو نکالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ ترکی کے سیاحتی مقامات روسی شہریوں کے درمیان خاصی مقبولیت رکھتے ہیں اوراوسطاً 30 لاکھ روسی سیاح ہر سال ترکی آتے ہیں۔

رواں ماہ روس اور ترکی نے سیاحت اور کاروبار کے فروغ کے لیے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک کے شہریوں پر 30 دن تک کے قیام کے لیے ویزا کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG