رسائی کے لنکس

ترکی: عسکریت پسندوں کے شبے میں دو دیہاتی ہلاک


ترکی کی اناطولیہ نیوز ایجنسی کے مطابق ترک فوجیوں نے شام کی سرحد کے قریب دو دیہاتیوں کو عسکریت پسند سمجھ کر گولی سے ہلاک کردیا۔

خبر کے مطابق فوجیوں کو گشت کے دوران حتائے صوبے میں دیہاتیوں کا ایک گروہ کو جڑی بوٹیاں چنتے ہوئے دکھائی دیا۔ فوجی اس وقت کالعدم پارٹی پی کے کے یا کردستان ورکرز پارٹی کے ارکان کی تلاش میں تھے۔

اس واقعہ میں ایک دیہاتی زخمی بھی ہوا۔

ترکی نے کرد علیحدگی پسندوں کی جانب سے کئی مہلک حملوں کے بعد حال ہی میں علاقے میں گشت بڑھادی ہے۔

XS
SM
MD
LG