رسائی کے لنکس

ترکی: حکومت اور مظاہرین میں جھڑپیں


نو ستمبر کو حکومت مخالف مظاہروں میں بعض افراد کی ہلاکت کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔

ترکی میں حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس کے درمیان استنبول میں پیر کی صبح بھی جھڑپیں ہوئیں۔

مظاہرین نے آگ جلا کر گلیوں کو بند رکھنے کی کوشش کی جب کہ پولیس نے ہجوم پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

اتوار کی سہ پہر بڑی تعداد میں افراد ’موسیقی‘ کے پروگراموں میں شرکت کے لیے پرامن طور پر اکٹھے ہوئے، لیکن رات کے وقت صورت حال اس وقت بگڑ گئی جب ایک گروہ نے رکاوٹوں کو آگ لگا دی۔

اُدھر ملک کے جنوبی شہر انطاکیہ میں چھٹے دن بھی پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

نو ستمبر کو حکومت مخالف مظاہروں میں بعض افراد کی ہلاکت کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں مظاہرے جاری ہیں۔
XS
SM
MD
LG