رسائی کے لنکس

ترکی: کان کے حادثے میں 17 افراد ہلاک


کوئلے کی کان (فائل فوٹو)
کوئلے کی کان (فائل فوٹو)

ترک حکام نے کہا ہے کہ شمال مغربی ترکی میں کوئلے کی ایک کان میں گیس کے ایک دھماکے وجہ سے کان بیٹھ گئى اور 17 کار کن ہلاک ہوگئے۔

حکام نے 30 کے قریب کارکنوں کو کان سے نکال لینے کے بعد منگل کے روزمزید زندہ بچ جانے والوں کی تلاش ترک کردی ہے۔یہ کان صوبہ بالی کیسر میں واقع ہے۔

ترکی کے ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اسی کان میں 2006 میں ایک اور دھماکے میں بھی 17کارکن ہلاک ہوئے تھے۔

شمال مغربی ترکی میں دو ماہ پہلے کوئلے کی ایک اور کان میں ہونے والے حادثے میں 19 کارکن ہلاک ہوئے تھے۔ترکی میں کان کا بد ترین حادثہ1992میں بحیرہ اسود کی بندرگاہ کے شہرزونگُل ڈاک میں گیس کا وہ دھماکا تھا، جس میں 263 کان کن ہلاک ہوئے تھے۔

XS
SM
MD
LG