رسائی کے لنکس

ترکی میں فوجی بغاوت کی کوشش: سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں


ترکی کے سیاسی راہنماؤں نے حکومت کا تختہ الٹنے کے ایک مبینہ فوجی منصوبے پر حکومت کی طرف سے کی جانے والی گرفتاریوں پر گفتگو کے لیے ملک کے فوجی سربراہ سے ملاقات کی ہے۔

ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان اور صدر عبداللہ گل نے جمعرات کے روز فوجی کمانڈر جنرل الکر باسبرگ سے اس کے بعد ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایسے موقعے پر ہوئی ہے جب فوجی افسروں کی بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ سے ترک فوج اور اسلام پرست حکومت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

اسی دوران استنبول کی ایک عدالت نے جیل میں موجود آٹھ مزید فوجیوں کو جیل بھیج دیا ہے جس سے اس کیس میں مشتبہ فوجیوں کی کل تعداد 20 ہو گئی ہے۔

اس ہفتے کے شروع میں ترک عہدے داروں نے مبینہ منصوبے پر لگ بھگ 50 افسروں کو گرفتار کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG