رسائی کے لنکس

ترکی میں ہیلی کاپٹر گرنے سے سترہ فوجی ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)
ترکی میں مقامی عہدے داروں نے کہا ہے کہ ہفتہ کو جنوب مشرقی سِرت صوبے میں ہیلی کاپٹر گرنے سے اُن کے سترہ فوجی ہلاک ہو گئے۔

صوبائی گورنر احمد آئیدین نے بتایا کہ ’سِکو رسکی‘ نامی ہیلی کاپٹر کو یہ حادثہ ضلع پرواری کے ایک پہاڑی خطے میں خراب موسم کے باعث پیش آیا۔

اُنھوں نے کہا کہ ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔
XS
SM
MD
LG