رسائی کے لنکس

ترکی کے دارالحکومت استنبول میں جمعرات کو حکمران جماعت کے دفاتر کے قریب بم دھماکے میں پولیس کے متعدد اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

ترکی کے سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کیے گئے مناظر میں ایمبولینس گاڑیوں کو وزیرِ اعظم طیب اردگان کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے دفاتر کی جانب جاتے ہوئے دکھایا گیا۔

بم ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا اور اس سے پولیس کی بس سمیت دو گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

کسی نے بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم حکومت کو مختلف گروہوں بشمول کرد باغیوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

XS
SM
MD
LG