رسائی کے لنکس

ترکی کے سابق صدر سلیمان ڈیمرل انتقال کر گئے


فائل فوٹو
فائل فوٹو

انقرہ کے ایک اسپتال میں ڈاکٹروں نے بدھ کو بتایا کہ اُنھیں نظام تنفس میں ’انفیکش‘ کی تکلیف تھی جس کا علاج کیا جا رہا تھا۔

ترکی کے سابق صدر سلیمان ڈیمرل نوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

انقرہ کے ایک اسپتال میں ڈاکٹروں نے بدھ کو بتایا کہ اُنھیں نظام تنفس میں ’انفیکش‘ کی تکلیف تھی جس کا علاج کیا جا رہا تھا۔

سلیمان ڈیمرل 1960ء میں اقتدار میں آئے اور پانچ مرتبہ وزارت عظمٰی کے منصب پر فائز رہنے کے بعد 1993ء سے 2000ء تک ترکی کے صدر رہے۔

دو مرتبہ فوجی بغاوت کے ذریعے اُن کی حکومت کا تختہ اُلٹا گیا، پہلی مرتبہ 1971ء میں اور دوسری مرتبہ 1980ء میں۔ لیکن وہ 1991ء میں ایک بار پھر وزیراعظم بنے جس کے دو سال بعد وہ ملک کے صدر بن گئے۔

سلیمان ڈیمرل انجینئر تھے لیکن وہ ترکی کے کسانوں کے حامی تھے خاص طور پر ایک ایسے وقت جب ملک نے زرعی معیشت سے صنعتی شعبے میں ترقی کی جانب سفر کا آغاز کیا۔

اُنھوں نے اُس وقت ملک کی باگ ڈور سنبھالی جب تشدد کے واقعات کے باعث ملک کی معیشت مفلوج ہو چکی تھی۔

اُنھیں ایک مکمل سیاست دان کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

سلیمان ڈیمرل کی اہلیہ نازمیا 2013ء میں انتقال کر گئی تھیں اور اُن کی کوئی اولاد نہیں تھی۔

XS
SM
MD
LG