رسائی کے لنکس

ترکی: مظاہرین کے خلاف پولیس کی کارروائی


استنبول کے گورنر نے کہا کہ وہ کسی کو بھی تقسیم چوک میں مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ترکی میں پولیس نے رات بھر کی جھڑپوں کے بعد اتوار کو ایک بار پھر استنبول میں مظاہرین پر دھاوا بول دیا ان پر آنسو گیس اور پانی کی تیز دھاروں سے منتشر کرنے کی کوشش کی۔

پولیس نے تقسیم چوک کے قریب غازی پارک میں موجود مظاہرین کو زبردستی وہاں سے ہٹا دیا تھا جس کے بعد یہ لوگ قریبی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہوگئے۔ پولیس نے بلڈوزروں کی مدد سے مظاہرین کی طرف سے کھڑی کی جانے والی رکاوٹیں بھی ہٹا دیں۔

استنبول کے گورنر نے کہا کہ وہ کسی کو بھی تقسیم چوک میں مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

قبل ازیں دو ہفتے سے اس علاقے میں ڈیرہ جمائے مظاہرین کو بے دخل کیے جانے کے بعد استنبول چوک اور غازی پارک کی صفائی کا کام شروع کیا گیا۔ پولیس نے علاقے کو سیل کردیا تاکہ احتجاج کرنے والے یہاں دوبارہ داخل نہ ہوسکیں۔

تقسیم چوک کے ایک باغ میں تجارتی تعمیراتی منصوبے کے خلاف دو ہفتے قبل شروع ہونے والے مظاہرے بعد ازاں حکومت اور وزیراعظم رجب طیب ارودان کے خلاف احتجاج کی شکل میں ملک کے دیگر شہروں میں بھی پھیل چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG