رسائی کے لنکس

ترک وزیرِ خارجہ ایران کے دورے پر


ترکی کے وزیرِ خارجہ احمد داؤد اوگلو
ترکی کے وزیرِ خارجہ احمد داؤد اوگلو

ترکی کے وزیرِ خارجہ احمد داؤد اوگلو تہران کے جوہری پروگرام پر جاری تنازعے کے بارے میں مذاکرات کے لیے اگلے ہفتے ایران جارہے ہیں۔

داؤد اوگلو نے منگل کے روز ایک نیوز کانفرنس میں اس دورے کا اعلان کیا ہے ۔ جبکہ اس سے چند ہی گھنٹے پہلے ایران نے کہا تھا کہ اُس نے یورینیم کو 20 فیصد تک افزودہ کرنے کا کام شروع کردیا ہے۔

ترک وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کے تنازعے کے کسی سفارتی حل پر زور دینے کے لیے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد اور وزیرِ خارجہ منو چہر متّکی سے ملاقات کر نے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG