رسائی کے لنکس

ترکی کی فضائی حدود اسرائیل کے لیے بند


ترکی کی فضائی حدود اسرائیل کے لیے بند
ترکی کی فضائی حدود اسرائیل کے لیے بند

اطلاعات کے مطابق ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی نے اپنی فضائی حدود میں اسرائیلی طیاروں کی پروازوں پر پابندی لگا دی ہے۔

ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم اردگان ، جو کینیڈا میں G20 کی کانفرنس میں شریک ہیں، نے پیر کے روز صحافیوں کو بتایا ہے کہ یہ پابندی 31 مئی کو غزہ کے محصورین کے لیے امدادی اشیاء سے لدے بحری جہازوں پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں لگائی گئی ہے۔ ترک وزیراعظم نے اس اقدام کی مزید وضاحت نہیں کی۔

چھ جہازوں پر مشتمل بحری قافلے پر اسرائیلی قبضے کے دوران نو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اسرائیلی حکام دعویٰ کرتے ہیں کہ پہلے جہازوں پر سوار افراد نے اسرائیلی کمانڈوز پر حملہ کیا اور یہ ہلاکتیں دفاعی کارروائی کے دوران ہوئیں۔

اتوار کے روز ایک اسرائیلی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ترک حکام نے پولینڈ جانے والے ایک ہوائی جہاز، جس میں 100 سے زائد اسرائیلی فوجی سوار تھے، کو ترکی کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG