رسائی کے لنکس

ترکی: فضائی حملوں میں 35 ہلاک


ترکی: فضائی حملوں میں 35 ہلاک
ترکی: فضائی حملوں میں 35 ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ ترکی میں عراقی سرحد کے قریب فضائی حملوں میں 35 افراد مارے گئے ہیں۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جمعرات کو سرنک صوبے میں 35 لاشیں ملی ہیں۔

مقامی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد بظاہر شمالی عراق سے ترکی کے درمیان اسمگلنگ کرنے والے تھے جو کہ کرد ورکرز پارٹی کے باغی ہونے کے شبہ میں مارے گئے۔

کرد تحریک کی حامی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے فضائی حملوں میں 35 شہری ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ترکی کی حکومت نے اس پر فوری طور پر اپنا ردعمل نہیں دیا ہے۔

گزشتہ پیر کو ترکی کی خبر رساں ایجنسیوں کا کہنا تھا کہ ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں فضائی حملوں میں 20 کرد باغی ہلاک ہوئے تھے۔

ترکی میں کرد باغی گزشتہ بیس سال سے علیحدگی پسند تحریک چلا رہے ہیں جس میں اب تک ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔

ترکی، امریکہ اور یورپی یونین علیحدگی پسند تحریک کرد نیشنل پارٹی کو دہشت گرد تنظیم تصور کرتی ہے۔

XS
SM
MD
LG